18 اپریل 2017 - 17:56
عبد الولی خان یو نیورسٹی میں قتل کئے جانے والے مشال خان کا قتل قابل مذمت: شیعہ علما؍ کونسل

اب تعلیمی اداروں میں بھی اس طرح کے واقعات اور سانحات کا ہونا پاکستان کہ نوجوانوں کا مستقبل تاریخ کرنے کے مترادف ہے :یعقوب شہباز

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز نے عبد الولی خان یونیورسٹی میں مشتعل طلبہ کے ہاتھوں قتل کئے جانے والے مشال خان کے قتل پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تعلیمی اداروں میں بھی اس طرح کے واقعات اور سانحات کا ہونا پاکستان کے نوجوانوں کا مستقبل تاریخ کرنے کے مترادف ہے یہ قتل طلباء کے لئے بد نامی کا باعث ہے اور اس قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے سنی سنائی باتوں پر کسی کو قتل کر دینا کہاں کا انصاف ہے کسی بھی انسان کو اس طرح بغیر تصدیق توہین رسالت پر قتل نہیں کیا جاسکتا اور کسی کو بھی قانون کے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے حکومت کا کام ہے کہ جو بھی توہین رسالت کا مرتکب پایا جائے اُس کو سزا ضرور دیں لیکن تصدیق کر کے قانون کے ہاتھ میں دیا جائے سزا دینا ریاست کا کام ہے یعقوب شہباز نے جوڈیشنل انکوائری اور سپریم کورٹ کی جانب سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس واقع میں ملوث طالبہ اور اساتذہ کہ خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے جو اس بربریت میں شامل ہیں اور اس کیس کو فوجی عدالت میں منتقل کیا جائے تا کہ ورثاء جو انصاف کے منتظر ہیں اُن کو انصاف مل سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲